پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات سڈنی میں ہوں گے

پاکستانی وفد اقوام متحدہ کی فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ تین روزہ مذاکرات کرے گا


ویب ڈیسک January 04, 2019
وفد کی قیادت سیکرٹری خزانہ عارف احمد خان کریں گے، ذرائع :فوٹو:فائل

پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے حکام کا ایک وفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کرے گا اور منی لانڈرنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد آسٹریلیا جانے کے لیے تیار ہے اور آج رات 3 بجے قطر کے راستے آسٹریلیا کے شہر سڈنی روانہ ہوگا۔

یہ پڑھیں: 15 ممالک کیساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدوں کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مذاکرات کے لیے جانے والے وفد کی قیادت سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کریں گے جب کہ دیگر ارکان میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایف ایم یو، وزارت داخلہ کے نمائندوں سمیت ڈی جی نیکٹا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا منی لانڈرنگ کے خلاف ''ڈومور'' کا مطالبہ

پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف حکام کے ساتھ تین روزہ مذاکرات کرے گا اور پاکستان رسک اسیسمنٹ رپورٹ پر عمل درآمد کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف مشترکہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرے گا۔