راکیش روشن کی طبیعت میں سرجری کے بعد بہتری

ویب ڈیسک  بدھ 9 جنوری 2019
راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، فوٹوفائل

راکیش روشن کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار راکیش روشن کے چھوٹے بھائی راجیش روشن کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی  کی طبیعت سرجری کے بعد بہتری کی جانب سے گامزن ہے۔

گزشتہ روزاداکارہرتھیک روشن نے اپنے والد کے حوالے سے افسوسناک خبرمداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے والد راکیش روشن کو گلے کا کینسرتشخیص ہوا ہے اور ان کا کینسر شروعاتی اسٹیج پر ہے تاہم ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے، اسی سلسلے میں گزشتہ روز راکیش روشن کی سرجری کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: راکیش روشن بھی کینسرکے مرض میں مبتلا

راکیش روشن کے چھوٹے بھائی راجیش روشن نے میڈیا اورتمام لوگوں کو اپنے بھائی کی طبعیت کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرجری کے بعد راکیش روشن ٹھیک ہیں اور ان کی صحت بھی بہترہورہی ہے۔ اگلے تین روز میں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ راکیش روشن کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سن کر جہاں بالی ووڈ اسٹارز نے افسوس کا اظہار کیا وہیں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ہرتھیک روشن کو تسلی دیتے ہوئےان کے والد کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔