- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
رنبیر کسی اورکا ہوجائے تو عالیہ کا ردعمل کیا ہوگا؟ اداکارہ نے بتادیا
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اُن سے رنبیر کپور چھیننے کی کوشش کرے گا تو وہ ردعمل میں کسی بھی قسم کا تشدد نہیں کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عالیہ بھٹ سے اُن کی نئی آںے والی فلم ’گلی بوائے‘ کے ٹریلر کی تقریب میں سوال پوچھا گیا کہ کوئی لڑکی اگر اُن کے بوائے فرینڈ (رنبیر) سے فلرٹ کرنے کی کوشش کرے تو کیا آپ اُس لڑکی پر تشدد کریں گی؟۔
عالیہ بھٹ نے سوال کا دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک تو اُنہوں نے کسی پر تشدد نہیں کیا لیکن زندگی ابھی باقی ہے، سچ تو یہ ہے کہ شائد میں کسی پر کبھی بھی تشدد نہ کروں کیوں کہ میں عدم تشدد کی قائل ہوں۔
تقریب میں دلچسپ صورتحال اُس وقت دیکھنے میں آئی جب عالیہ سے سوال کیا گیا کہ اُن کا رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا۔ جس پر عالیہ بھٹ نے چہرے پر مسکراہٹ سجائے کہا کہ دونوں ہی اچھے انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہت ہی زبردست اداکار بھی ہیں اور دونوں ہی میرے لئے خاص ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کر رہی ہوں اور رنویر سنگھ کے ساتھ ’گلی بوائے‘۔
عالیہ کے جواب پر اُن کے پہلو میں بیٹھے ہوئے رنویر سنگھ نے شرارت بھرے انداز میں فوری کہا کہ ’فرق صرف اتنا ہے کہ ایک تھوڑا زیادہ خاص ہے اور ایک تھوڑا کم ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر کپور نے’ گلی بوائے‘ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی
واضح رہے کہ فلم’ گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ جب کہ فلم رواں سال 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بننے سے قبل انٹرنیشنل برلن فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔