پی آئی اے میں فضائی میزبان میاں بیوی ایک ساتھ ڈیوٹی نہیں کرسکیں گے

حکم نامہ کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کے ساتھ نوکریوں سے بھی برطرف کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک January 11, 2019
باہمی طور پر من پسند ڈیوٹی کے لیے روسٹر تبدیل نہیں کیا جائے گا، ذرائع، فوٹو: فائل

قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے شعبہ فلائٹ سروسز میں کام کرنے والے میاں بیوی کے ایک ساتھ ڈیوٹی کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی فلائٹ سروسز میں کام کرنے والے میاں بیوی اب ایک ساتھ ڈیوٹی نہیں کر سکیں گے، فلائٹ اسٹیورڈز اور ایئر ہوسٹسز میاں بیوی ایک ساتھ ایک ہی روٹ کی فلائٹ آپریٹ نہیں کر پائیں گے۔

یہ پڑھیں: پی آئی اے کے پائلٹس سمیت 50 فضائی میزبان جعلی ڈگری پر نوکری سے فارغ

پی آئی اے حکام نےتبدیلی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے اور اس نئی پابندی سے متعلق شعبہ فلائٹ سروسز کے شیڈولنگ ڈپارٹمنٹ نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد بیس کو آگاہ کر دیا ہے۔

PIA notification

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا جب کہ نئے حکم نامہ کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کے ساتھ نوکریوں سے بھی برطرف کیا جا سکتا ہے۔