- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
- ماہرین کا اینڈرائیڈ صارفین کو 28 خطرناک ایپس ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ
- اسرائیل نے امن کا پرچم لہرانے والے 2 فلسطینی نوجوانوں کو قتل کردیا
- حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی
- سائفر کیس میں امریکی ناظم الامور کو نہ بلایا گیا نہ انکا واٹس ایپ ریکارڈ لایا گیا، وکیل عمران خان
- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- حکومت کا ججز کے خط کے معاملے پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی وعمران خان کی رہائی کیلیے ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، سعید غنی
کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے جو عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔
وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکا میں جائیداد سامنے آنے پر پی پی رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ کاروبار نہ محنت مزدوری اور پھر بھی جائیدادیں، یہ ماجرا کیا ہے، لوگ غریبوں کے علاج کے لیے پیسے دیتے تھے املاک خریدنے کے لئے نہیں، عمران خان نے قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ صدقہ اور خیرات کی رقم غریبوں کی امانت تھی، انصاف کا تقاضا ہے علیمہ خان کے خلاف جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف تحقیقات کرے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو لوگ بھٹو اور زرداری خاندان پر سوالات اٹھاتے ہیں وہ 50 سال پہلے دونوں خاندانوں کی حیثیت دیکھیں، عمران خان یا ان کی بہنوں کے پاس دولت کہاں سے آئی، عمران خان اپنا ذریعہ معاش بتائیں، ملک میں سب سے بڑا محل عمران خان کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کابینہ نے بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا، واضح ہوگیا کہ جے آئی ٹی میں حکومت کی مداخلت زیادہ تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔