افغانستان اتحادی فوج کا 23 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

2012 کے دوران ڈیوٹی پر مامور برطانوی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ


Net News/APP July 15, 2013
صوبہ لوگر میں افغان اور اتحادی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قندھار میں بھی جھڑپ ہوئی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان میں حکام نے مختلف جھڑپوں میں 23 سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ لوگر میں افغان اور اتحادی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں 10طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ صوبہ قندھار میں جھڑپ کے دوران مزید13 جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف افغانستان میں 2012 کے دوران ڈیوٹی پر مامور برطانوی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اتوار کوبرطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2012کے دوران مجموعی طور پر50 برطانوی فوجیوں نے خودکشی کی جن میں سے 29 فوجی ایسے تھے جنھوں نے افغانستان میں فرائض انجام دیے تھے۔



بی بی سی کے مطابق افغانستان میں 2012 کے دوران خودکشی کرنے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد طالبان سے لڑائی میں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ گذشتہ برس ڈیوٹی پر مامور 21 برطانوی فوجیوں نے خودکشی کی جبکہ 29 سابق برطانوی فوجیوں نے بھی خود کو ہلاک کیا۔ بعض فوجیوں کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ اِن فوجیوں کو مناسب مدد اور حمایت فراہم نہیں کی گئی جبکہ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ خودکشی کا ہر واقعہ ایک سانحہ ہے۔

مقبول خبریں