کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، گورنر سندھ

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
 شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، گورنر سندھ۔ فوٹو : فائل

شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، گورنر سندھ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی میں پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔

کراچی میں رائیڈ پاکستان کے نام سے موٹرسائیکل رائیڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی شرکت کی، منتظمین کا کہنا تھا کہ رائیڈ پاکستان کے نام سے موٹرسائیکل رائیڈ کا مقصد ملک کا مثبت امیج دنیا تک پہنچانا ہے۔

موٹرسائیکل رائیڈ میں شریک گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل رائیڈ کا مقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کی فضا قائم کرنا ہے، شہر کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں جب کہ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔