مجرمانہ ذہنیت کےلوگ میرے ساتھ تصاویربنا کرسوشل میڈیا پرڈال رہے ہیں،شہریارآفریدی

ویب ڈیسک  اتوار 13 جنوری 2019
منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم کی پشت پناہی حاصل ہے، وزیرمملکت داخلہ

منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم کی پشت پناہی حاصل ہے، وزیرمملکت داخلہ

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال کر میری شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرمملکت شہریارآفریدی نے اپنے حوالے سے میڈٰیا پر چلنے والی تمام منفی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں منشیات کے خلاف مہم میں نے شروع کی اور منشیات کی روک تھام کیلئے سڑکوں اور بسوں پر آگاہی مہم چلا رہا ہوں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ چند مجرمانہ ذہنیت کے لوگ میرے ساتھ تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں، میں نے ان لوگوں کے خلاف ہاتھ ڈالا ہے اس لیے یہ میری شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، دوران مہم اگر کوئی میرے ساتھ تصویر بنا کر استعمال کر رہا ہے تو اس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

وزیرمملکت داخلہ نے کہا کہ میں عام سیاسی ورکر ہوں، کسی کو اپنے ساتھ تصویر لینے سے منع نہیں کرسکتا جب کہ منشیات کے خلاف مہم میں وزیر اعظم عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔