قومی ٹیم کی بدترین شکست کے بعد چیف سلیکٹر کی جنوبی افریقہ روانگی

چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے مشاورت کریں گے۔


Muhammad Yousuf Anjum January 15, 2019
چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے مشاورت کریں گے۔فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق جوہانسبرگ روانہ ہوگئے۔

سابق کپتان 2 ہفتوں تک قومی ٹیم کے ساتھ رہیں گے، اس دوران وہ19جنوری سے شروع ہونے والے 5 ایک روزہ میچز کی سیریزمیں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کے ساتھ چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے کارکردگی میں بہتری لانے کیلیے مشاورت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انضمام الحق اپنے قیام کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز پر ٹیم انتظامیہ سے تبادلہ خیال کریں گے، چیف سلیکٹرکے اس دورے میں چیف کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت سے ورلڈکپ پلان پر بھی تبادلہ خیال اور مجوزہ 25 پلیئرزکی فہرست کوحتمی شکل دی جائیگی، اس فہرست میں وہاب ریاض،کامران اکمل اور سہیل تنویر کا نام پہلے ہی شامل نہیں ہے۔

مقبول خبریں