نقیب اللہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا


ویب ڈیسک January 16, 2019
عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 7 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز شامل ہیں۔