اعلیٰ بیوروکریسی میں تبدیلیاں جاری سکندرحیات آئی جی اسلام آباد مقرر

آئی جی اسلام آبادکو تبدیل کرکے سکندرحیات کوآئی جی اسلام آبادتعینات کردیا گیا۔


Numainda Express July 17, 2013
آئی جی اسلام آبادکو تبدیل کرکے سکندرحیات کوآئی جی اسلام آبادتعینات کردیا گیا۔

KHAIRPUR: وفاقی حکومت نے ڈی ایم جی گریڈ21 کے ڈی جی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈٹیکنیکل ایجوکیشن جلال سکندرسلطان کوڈی جی امیگریشن اینڈپاسپورٹ لگادیا ہے۔

آئی جی اسلام آبادکو تبدیل کرکے سکندرحیات کوآئی جی اسلام آبادتعینات کردیا گیا۔ تبدیل کیے جانے والے آئی جی اسلام آبادبن یامین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے گریڈ21 کے ڈی جی نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ یگولیشن ڈاکٹر عبدالصبور قاضی کی خدمات وزارت کیڈکے حوالے کردی گئیں۔ اسلام آبادکیپیٹل ٹیرٹری میں تعینات پولیس گروپ گریڈ19کے ملک محمدیوسف کی خدمات ایف آئی اے کے حوالے، پولیس گروپ گریڈ19 کے تقرری کے منتظر نثاراحمد سرویاکی خدمات ریلوے پولیس کے حوالے اور خیبرپختونخوامیں تعینات پولیس گروپ گریڈ 19 کے ذاکرحسین پیپرانی کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہیں۔