دو ایل این جی جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز، گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 19 جنوری 2019
250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی، ترجمان سوئی گیس فوٹو:ٹوئٹر

250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی، ترجمان سوئی گیس فوٹو:ٹوئٹر

 کراچی: مائع قدرتی گیس (ایل این جی) سے لدے دو جہاز کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگئے جس کے نتیجے میں ملک میں گیس بحران کا خدشہ ٹل گیا ہے۔

سوئی ناردن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کے ترجمان کے مطابق ایل این جی کے جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگئے ہیں اور 250 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی سپلائی شروع کردی گئی ہے، ایل این جی ترجیح بنیادوں پر گھریلو صارفین کو فراہم کی جارہی ہے، ایک دو روز تک صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

https://twitter.com/AliHZaidiPTI/status/1086493738250182656

ادھر وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ہم بیک وقت دو ایل این جی جہازوں کو لنگر انداز کرانے میں کامیاب ہوگئے۔ چند ہفتوں میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے رات کے وقت بھی بندرگاہ میں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا جس کے بعد بندرگاہ پر رش اور کام میں تاخیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔