ممبئی حملے بھارت پوزیشن واضح کرے پاکستان

سابق بھارتی عہدیدار کے بیان کا ہم بھی جائزہ لے رہے ہیں،دوسرے ملکوں میں عدم مداخلت پاکستان کی پالیسی ہے،ترجمان.


July 18, 2013
طالبان کی جانب سے اپنے جنگجو شام نہ بھیجنے کے بیان پر بھی غور ہورہا ہے، کوئی بات سامنے آئی تو وہ ضروری کارروائی کرینگے، انٹرویو میں اظہار خیال. فوٹو: فائل

پاکستان نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت سابق حکومتی عہدیدار کے ممبئی اور پارلیمنٹ پر ہونے والے حملوں میں بھارت کے خود ملوث ہونے کے انکشافات کے بارے میں اپنی پوزیشن واضح کرے اور حقائق کو سامنے لائے ۔

بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ہم بھی سابق بھارتی عہدیدار کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔



تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے شام میں اپنے جنگجوؤں کو نہ بھیجنے سے متعلق تردید کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ متعلقہ محکمے معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں کوئی بات سامنے آئی تو وہ ضروری کارروائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت ہماری پالیسی ہے۔

مقبول خبریں