زمین پر قبضے کیخلاف بھان سعیدآباد کے رہائشیوں کا مظاہرہ

پی پی کے سابق وزیر کابھائی اور ایک ایم پی اے ملوث ہے،انصاف دلایا جائے،مظاہرین


Numainda Express July 19, 2013
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب اور سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے بھائی پیر منور نے دیھ کلہوڑا میں واقع 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلوادیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھان سعید آباد کے رہائشیوں نے زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

جس میں شرکاء نے شدید نعرے لگائے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ رکن سندھ اسمبلی پیر مجیب اور سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے بھائی پیر منور نے دیھ کلہوڑا میں واقع 4 ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے کھڑی فصل پر ٹریکٹر چلوادیا ہے۔


انھوں نے بتایا کہ پولیس ان کی مدد کرنے کے بجائے الٹا انھیں ہراساں کررہی ہے جب کہ بااثر افراد انھیں زمین نام نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج اور جھوٹے کیسز میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس نیبااثر افراد کیایماء پر ان کے ٹریکٹرکو بھی تحویل میں لے لیاہے۔ انھوں نے پی پی کی مرکزی قیادت سے اپیل کی کہ زمین پر قبضے کا نوٹس لیا جائے اور انھیں انصاف فراہم کیا جائے۔