سونو نگم نے سیلفی لینے پر مداح کا ہاتھ موڑ دیا ویڈیو وائرل

سونونگم نے اس واقعے کو مذاق میں لیا تاہم سوشل میڈیا پر ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے


ویب ڈیسک January 24, 2019
سونونگم نے تواس واقعے کو مذاق میں لیا تاہم سوشل میڈیا پر ان پر کافی تنقید کی جارہی ہے فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ گلوکار سونونگم نے سیلفی لینے پر مداح کا ہاتھ موڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گلوکار سونونگم گزشتہ کچھ عرصے سے گلوکاری کی وجہ سے نہیں بلکہ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہنے لگے ہیں۔ حال ہی میں سونونگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مداح سیلفی لینے کے لیے سونوکےکندھے پر ہاتھ رکھتا ہے تاہم سونو کو مداح کا اس انداز میں فری ہونا پسند نہیں آیا اورانہوں نے اس کا ہاتھ موڑ دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ہندو انتہا پسند جماعت کی سونونگم کوقتل کرنے کی منصوبہ بندی

سیلفی لینے والے شخص کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہوا اوراس نے سونو سے معافی مانگی جس پر سونونگم نے اسے فوراً معاف کردیا اور ہنستے ہوئے اپنا ہاتھ اس شخص کے کندھے پر رکھا اوراس کے ساتھ تصویر کھینچوائی۔

[instagram-post url="
"]

سونونگم نے تو اس واقعے کو مذاق کے انداز میں لیا تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سونو کے اس طرز عمل پر کافی تنقید کی جارہی ہے جب کہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہاں سونو کی جگہ سلمان خان ہوتے تو بغیر اجازت کندھے پر ہاتھ رکھنے پر اس شخص کی پٹائی کرچکے ہوتے۔