برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے 9 افراد ہلاک 300 لاپتہ

ڈیم ٹوٹنے کے باعث سیلاب میں بہہ جانے والے 300 افراد کے ملنے کی امید دم توڑ رہی ہیں، ریسکیو انچارج


ویب ڈیسک January 26, 2019
لاپتہ افراد کے ملنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ فوٹو : ٹویٹر

برازیل میں ڈیم ٹوٹنے سے پانی مقامی آبادی کو بہا لے گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 300 افراد لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی جنوب مشرقی ریاست میناس جیرائس کے علاقے برومڈینو میں واقع خام لوہے کی کان کے نزدیک ڈیم کیچڑ کے سیلاب کی زد میں آکر ٹوٹ گیا۔

Brazil 4

مٹی کے سیلاب نے ڈیم کے کیفے ٹیریا کو تباہ کردیا، کینٹن میں عملہ کھانا کھا رہا تھا، تمام افراد سیلاب اور ڈیم کے پانی میں بہہ گئے۔ 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جب کہ 300 افراد لاپتہ ہیں۔

Brazil 5

ریسکیو ٹیم نے بھاری مشینری کے ذریعے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے، 8 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان افراد کے ملنے کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں۔

Brazil 3

واضح رہے کہ یہ ڈیم برازیل کی کان کنی کی سب سے بڑی کمپنی ویل کی ملکیت ہے، ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کمپنی کے عملے کے اراکین ہیں۔