نسلی تعصب پر مبنی بینر لہرانے پر کرکٹ آسٹریلیا کا اظہار برہمی

سی اے نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرتھ اسٹیڈیم انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کردی۔


Sports Desk January 27, 2019
سی اے نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرتھ اسٹیڈیم انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کردی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کرکٹ آسٹریلیا نے نسلی تعصب پر مبنی بینر لہرانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ دنوں بگ بیش میچ کے دوران پرتھ اسٹیڈیم میں نسلی تعصب پر مبنی لہرانے پر حکام کو وارننگ جاری کردی، تین افراد نے ایک بینر لہرایا جس پر درج تھا کہ ''اگر آپ سفید فام ہیں تو ٹھیک ہے''۔ سی اے نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرتھ اسٹیڈیم انتظامیہ کو حتمی وارننگ جاری کردی۔

مذکورہ افراد نے پرتھ اسکورچرز اور سڈنی تھنڈر کے میچ میں جسٹن لینگر اسٹینڈ کے اوپر یہ متنازع بینر 5 منٹ تک لہرایا لیکن نشاندہی ہونے پر اسے فوری طور پر اتارلیا تھا۔

 

مقبول خبریں