پی سی بی نے سرفراز احمد کو پاکستان واپس بلالیا

میاں اصغر سلیمی  اتوار 27 جنوری 2019
پی سی بی نے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو وطن واپس بلالیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرفراز احمد پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفرازاحمد کو فوری وطن واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا اور انہیں دستیاب پہلی فلائٹ کے ذریعے جنوبی افریقہ سے پاکستان واپس بھجوایا جائے گا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف باقی ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض شعیب ملک انجام دیں گے اور سرفراز احمد کی جگہ رضوان احمد وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آئی سی سی نے سرفراز احمد پر 4 میچوں کی پابندی لگادی

ادھرپی سی بی نے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے کو دونوں کھلاڑیوں اور کرکٹ بورڈز نے خوش اسلوبی سے طے کرلیا تھا، اس کے باوجود آئی سی سی کے اس فیصلے نے مایوس کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی یہ معاملہ آئی سی سی  فورم میں اٹھائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔