ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کی راہیں جدا ہونے لگیں

پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کے معاملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی غور کرے گی۔


Staff Reporter January 29, 2019
پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کے معاملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی غور کرے گی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیوایم پاکستان میں دوریاں بڑھ گئیں۔

سندھ اسمبلی میں دونوں اتحادی جماعتوں کی راہیں جدا ہونے لگیں تاہم پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کے معاملے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی غور کرے گی۔

گزشتہ روز سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی نے میئر وسیم اختر اور ایم کیوایم پرالزام تراشی کی ہے الزام تراشی کے ردعمل پر ہم نے آج سندھ اسمبلی میں احتجاجا پی ٹی آئی کاساتھ نہیں دیا۔