تنزانیہ میں اغوا شدہ 10 بچوں کی اعضا کٹی لاشیں برآمد

بچوں کو اعضا کے حصول کے لیے قتل کیا گیا اور یہ اعضا جادو ٹونے میں استعمال ہوتے ہیں


ویب ڈیسک January 29, 2019
بچوں کو اعضا کے حصول کے لیے قتل کیا گیا اور یہ اعضا جادو ٹونے میں استعمال ہوتے ہیں۔ فوٹو : فائل

تنزانیہ میں اغوا ہونے والے 10 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے مختلف اعضا کو کاٹ کر جسم سے علیحدہ کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی تنزانیہ میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران گزشتہ ماہ اغوا ہونے والے 10 بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ تمام بچوں کے جسموں سے مختلف اعضا غائب تھے۔

تنزانیہ کے نائب وزیر صحت فوسٹائن نے میڈیا کو بتایا کہ بچوں کے نازک حصوں اور دانتوں کو جسم سے علیحدہ کرکے لاشیں چھوڑ دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی جادو ٹونے کی جانب نشاندہی کرتی ہے، دولت کی فراوانی کے لیے کئی جعلی عامل بچوں کے اعضا منگواتے ہیں۔

تنزانیہ میں ہر 15 سو میں ایک بچہ مرض کا مریض ہوتا ہے اور ایسے بچوں کو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تنزانیہ میں ہر 15 سو میں ایک بچہ برص کا مریض ہوتا ہے اور ایسے بچوں کو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

نائب وزیر صحت کا افسوس ناک واقعے کی وجہ تنزانیہ میں عام مرض برص کو قرار دینے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی تاہم لوگوں میں تعلیم اور شعور میں اضافے کے لیے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تنزانیہ میں ہر 15 سو میں ایک بچہ برص کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے جس میں جلد، بال اور آنکھوں کی رنگت دودھیا سفید یا بے رنگ ہوجاتی ہے اور ایسے بچوں کو بدقسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جعلی عامل برص میں مبتلا بچوں کے اعضا جادو ٹونے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔