کینیا میں بس حادثہ11 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

تیز رفتار مسافر بس کا ڈرائیور خطرناک موڑ پر بس پر قابو نہ رکھ سکا


ویب ڈیسک January 29, 2019
تیز رفتار بس خطرناک موڑ پر بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ فوٹو : فائل

کینیا میں مسافر بس ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 11 مسافر ہلاک گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا کے علاقے ایلڈوریٹ کی مصروف شاہراہ پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے مسافر بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر الٹ گئی، بس حادثے میں 11 مسافر لقمہ اجل بن گئے جب کہ 4 زخمی ہیں۔

مسافر بس میں 15 افراد سوار تھے، ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اسپتال پہنچ کر مزید 5 افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔