قوم کو پتہ چل چکا پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ لے کر آئی ہے فضل الرحمن

حکومت امریکا کو افغان دلدل سے نکالنے کیلیے پاکستان کو پھنسا رہی ہے، سربراہ جے یو آئی


Numainda Express January 30, 2019
حکومت امریکا کو افغان دلدل سے نکالنے کیلیے پاکستان کو پھنسا رہی ہے، سربراہ جے یو آئی۔ فوٹو:فائل

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم جان چکی ہے کہ پی ٹی آئی جعلی مینڈیٹ لے کر آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گزشتہ اتوار کو ڈی آئی جی کے ملین مارچ میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت عوام کی جانب سے جعلی حکومت اور اس کے یہودی ایجنڈے سے برات اور بیزاری کا اظہار ہے کہ حکمرانوں کے خلاف ہماری تحریک کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، ہم جلد موجودہ حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

جے یو آئی رہنماؤں راشد سومرو، مولانا عبدالحق، مولانا عبدالقیوم ، مفتی سعود، عبدالرزاق لاکھو سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کاکہنا تھا کہ آج قوم کے سامنے یہ حقیقت آشکار ہوچکی ہے کہ پی ٹی آئی کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جعلی مینڈیٹ دیکر اقتدار میں لایا گیا ہے، افغانستان میں حکومت امریکا کیلیے شاہ سے بڑھ کر شاہ کے وفادار کا کردار کر رہی ہے۔

مقبول خبریں