بنوں:
بنوں میں میریان گیٹ پولیس چوکی کے قریب پولیس موبائل وین پر بم دھماکہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے پولیس موبائل وین کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔