بنوں میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین پولیس اہلکار زخمی

زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے


بنوں: بکاخیل سب ڈویژن میں ڈرون حملہ میں زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد دی جارہی ہے

بنوں:

بنوں میں آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر حملہ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے آئی ڈی پیز کیمپ کے ٹاور نمبر 3 پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال مزید سخت کردی گئی، پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔