اسلام آباد میں 40 روزبعد ججزاوروکلاء کی ہڑتال ختم

ویب ڈیسک  بدھ 30 جنوری 2019
گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا: فوٹو: فائل

گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: شہراقتدارمیں ایف ایٹ کچہری کے ججز اوروکلاء کو سائلین کی مشکل کا خیال آگیا اور40 روز سے جاری ہڑتال ججزاوروکلاء نے ختم کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری کے ججزاوروکلاء نے 40 روزبعد ہڑتال ختم کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی مداخلت کے بعد ماتحت عدلیہ کے 70 سے زائد ججزنے کام شروع کردیا تاہم نہ وکلا کا ججزروٹیشن مطالبہ پورا ہوا نہ عدالتوں کے باہرسے چیمبرگرے۔ اس دوران 50 ہزارمقدمات کے التواء کے ساتھ سائلین مشکلات کا شکاررہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبرکووکلا کی ہڑتال کے بعد ججزنے کام کرنا بند کردیا تھا تاہم 16 جنوری کووکلا نے ہڑتال دودن تک محدودکی لیکن ججز نے جاری رکھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔