ہرجانہ کیس؛ عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست مسترد کردی

ویب ڈیسک  بدھ 30 جنوری 2019
عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 15 فروری کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 15 فروری کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

پشاور: عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں ان کے وکیل کی درخواست مسترد کردی۔

پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے سماعت پشاور میں کرنے پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت پشاور میں ہی ہوگی۔

مقامی عدالت نے 23 جنوری کو فریقین کے وکلاء کی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 15 فروری کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

واضح رہے وزیراعظم کے وکیل بابراعوان نے کیس کی سماعت پشاور کے بجائے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔