سندھ اینگرو کوآئی ایس او 45001 سرٹیفکیٹ تفویض

نیا آئی ایس او 45001 اس وقت ورک مینجمنٹ میں صحت اور حفاظت کا سب سے مقبول اسٹینڈرڈ ہے


Staff Reporter February 01, 2019
نیا آئی ایس او 45001 اس وقت ورک مینجمنٹ میں صحت اور حفاظت کا سب سے مقبول اسٹینڈرڈ ہے فوٹو: فائل

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی دنیا کی پہلی آئی ایس او 45001سرٹیفائیڈ پٹ مائننگ کمپنی بن گئی ایس ای سی ایم سی یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی اور واحد کمپنی ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو یہ سرٹیفکیشن 6 ماہ کی شاندار تیاری اور ٹریننگ کے بعدلائیڈ رجسٹرکوالٹی اشورنس کی جانب سے سخت آڈٹ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ نیا آئی ایس او 45001 انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (ISO) نے مارچ 2018ء میں شائع کیا تھا جس میں کام کے دوران صحت اور سیفٹی مینجمنٹ سسٹم میں شاندار اور بہترین پریکٹسز کی تصدیق کی جاتی ہے۔

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی نے یہ سرٹیفکیٹ کمپنی کے مختلف شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے پرحاصل کیا ہے جن میں کمپنی کے تمام ملازمین کی سیفٹی، ورکرز کی ذہنی اور جسمانی صحت پر توجہ، حفاظت کے فعال طرزِ عمل کو سراہنہ، حادثات وسانحات کو کم کرنا اور بیسٹ پریکٹسز بینچ مارک شامل ہیں۔

نیا آئی ایس او 45001 اس وقت ورک مینجمنٹ میں صحت اور حفاظت کا سب سے مقبول اسٹینڈرڈ ہے۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ابوالفضل رضوی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی اپنے ورکرز، کمیونیٹیز اور آپریشنز کی حفاظت کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ نئے آئی ایس او 45001 کی سرٹیفکیشن اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم حادثات سے بچاؤ کیلیے سیفٹی کلچر،سانحات میں کمی اور ملازمین کی کارکردگی میں بہتری پرتوجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں