کپل شرما کے تیسرے استقبالیے کی شاندار تقریب

کپل نے تمام لوگوں سے اپنی شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک February 03, 2019
کپل کے استقبالیے میں سہیل خان، میکا سنگھ سمیت متعدد فنکاروں نے شرکت کی فوٹوسوشل میڈیا

بھارتی کامیڈین کپل شرما کے تیسرے استقبالیے کی شاندار تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما اورگینی چھاتراتھ کے تیسرے استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز دہلی میں منعقد کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما نے اپنی شادی کی ویڈیو یوٹیوب پرجاری کردی

کپل نے اپنی اور گینی چھاتراتھ کے استقبالیے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور تمام لوگوں سے اپنی شادی شدہ زندگی کے لیے دعا کی درخواست کی۔ استقبالیے کی تقریب میں کپل نیوی بلیو اچکن میں کسی راجکمار سے کم نہیں لگ رہے تھے جب کہ ان کی اہلیہ بھی نیوی بلیو انار کلی میں بہت خوبصورت نظر آئیں۔

[instagram-post url="
"]

کپل کے استقبالیے میں معروف گلوکار میکا سنگھ، سہیل خان، بھارتی کرکٹر سریش رائنا اور بھارت میں تعینات فرانسیسی سفیر الیگزینڈر زیگلر سمیت متعدد افراد نے شرکت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل شرما کے استقبالیے کی شاندار تقریب کے میڈیا میں چرچے

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BtaIlVpH00Y/"]

کپل کے استقبالیے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرم بجاتے ہوئے اور اداکار سہیل خان کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

[instagram-post url="
"]

[instagram-post url="
"]

واضح رہے کہ گزشتہ برس 12 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے کامیڈین کپل شرما کے پہلے استقبالیے کی تقریب شادی کے دوروز بعد 14 دسمبر کو امرتسر میں منعقد کی گئی تھی جس میں گھروالوں اورقریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل کے دوسرے استقبالیے میں بالی ووڈ اسٹارز نے چار چاند لگادئیے

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BtaFPgrh8gb/"]

جب کہ دوسرے استقبالیے کی تقریب 24 دسمبر کو ممبئی میں منعقد کی گئی جس میں رنویر سنگھ ، دپیکا پڈوکون، انیل کپور، ریکھا سمیت متعدد بالی ووڈ فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BtaBkKZnBzv/"]