مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو شکست دے دی

فٹبال پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا


Muhammad Yousuf Anjum February 04, 2019
فٹبال پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا فوٹو:رائٹرز

فٹبال پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا اور سرگیو نے شاندار ہیٹ ٹرک کرکے دفاعی چیمپئن کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

اتحاد اسٹیڈیم لندن میں ہوم گراؤنڈ پر آرسنل اور مانچسٹر سٹی آمنے سامنے تھے اور دونوں ٹیموں نے میچ کا آغاز نہایت تیزی سے کیا۔

پہلے ہی منٹ میں سرگیو آگیورو نے ہیڈ کے ذریعے گول کرکے مانچسٹرسٹی کو سبقت دلادی۔ 10 ویں منٹ میں آرسنل کے کوشلے نے گول کرکے میچ برابر کردیا۔ ہاف ٹائم سے کچھ دیر پہلے سرگیو ایک بار پھر گیند کو جال میں پھینکنے میں کامیاب رہے۔ مانچسٹر سٹی کی ایک گول کی برتری سے ہاف ٹائم کا اختتام ہوا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کے لیے پورا زور لگایا۔

61 ویں منٹ میں سرگیو نے ایک گول مزید کرکے ہیٹ ٹرک بنانے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروایا۔ اس طرح اب تک لیگ میں ان کے گول کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

مانچسٹر سٹی نے ایک کےمقابلے میں تین گول سے میچ اپنے نام کرکے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود لیورپول کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ دونوں ٹیموں میں اب صرف دو پوائنٹس کا فرق باقی رہ گیا ہے۔ لیور پول 61 پوائنٹ پر موجود ہے جبکہ مانچسٹر سٹی کے پوائنٹس کی تعداد اب 59 ہوگئی ہے۔

مقبول خبریں