اب واٹس ایپ کو فیس اور ٹچ آئی ڈی سے لاک، ان لاک کیا جاسکتا ہے

ویب ڈیسک  بدھ 6 فروری 2019
اب آئی فون رکھنے والے واٹس ایپ کو لاک بھی کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اب آئی فون رکھنے والے واٹس ایپ کو لاک بھی کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: اب فون کے  بایومیٹرک سیکیورٹی فیچرز کو چہرے (فیس) اور ٹچ آپشن کے ذریعے کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ آپشن آئی فون کے ایسے ماڈلوں کے لیے دستیاب ہے جو آئی او ایس استعمال کرتے ہیں۔

نائن ٹو فائیو نامی ویب سائٹ نے سب سے پہلے اس کی خبر دی ہے جو واٹس ایپ کے ورژن  2.19.20 میں موجود ہے۔ اکاؤنٹ سینٹنگز میں جاکر پرائیویسی مینو میں تبدیلی کرکے اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کھلے ہوئے فون کے باوجود بھی لوگ آپ کے ویٹس ایپ کو کھولنے سے قاصر رہیں گے۔

تاہم نوٹفیکیشنز سیٹنگ میں آپ کو محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اسے تبدیل کئے بغیر بھی واٹس ایپ لاک ہونے کے باوجود کوئی بھی میسج پڑھ سکتا ہے اور اس کا جواب بھی دے سکتا ہے۔ اسی طرح ایپ کو ان لاک کیے بغیر کال وصول بھی کی جاسکتی ہے۔

اگرچہ یہ فیچر ابھی آئی فون کے سافٹ ویئر آئی او ایس کے لیے دستیاب ہے لیکن واٹس ایپ نے اشارہ دیا ہے کہ جلد ہی اینڈروئڈ کے لیے بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔