ویسٹ انڈین کپتان سلو اوور ریٹ پر معطل آئی سی سی کا فیصلہ مضحکہ خیز قرار

تیسرے ہی دن میچ ختم ہوگیا، ایسے میں سلو اوور ریٹ پر سزا کی کیا تک بنتی ہے، شین وارن


Sports Desk February 05, 2019
تیسرے ہی دن میچ ختم ہوگیا، ایسے میں سلو اوور ریٹ پر سزا کی کیا تک بنتی ہے، شین وارن۔ فوٹو:فائل

QUETTA: سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر کو معطل کرنے کے آئی سی سی فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

جیسن ہولڈر کو انگلینڈ سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی اور سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری کے کچھ دیر بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سلو اوور ریٹ پر اگلے ٹیسٹ کیلیے معطل کیا تھا جس پر سابق آسٹریلوی اسپنر اور کمنٹیٹر شین وارن نے کہاکہ تیسرے ہی دن میچ ختم ہوگیا، ایسے میں سلو اوور ریٹ پر سزا کی کیا تک بنتی ہے، انھوں نے ہولڈر کو اپیل کرنے کا مشورہ دیا۔

دوسری جانب سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہاکہ ایک میچ تیسرے دن ہی ختم ہورہا ہے، اس دوران بہترین کرکٹ کھیلی گئی اور آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ پر کپتان کو ہی معطل کردیا، یہ کیا مذاق ہے۔