انوشکا کی ہم شکل امریکی گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک  منگل 5 فروری 2019
امریکی گلوکارہ کی انوشکا سے حد درجہ مشابہت سے سوشل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے (فوٹو : ٹویٹر)

امریکی گلوکارہ کی انوشکا سے حد درجہ مشابہت سے سوشل میڈیا صارفین بھی دھوکا کھا گئے (فوٹو : ٹویٹر)

 ممبئی: مشہور ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں کوئی آپ کا ہم شکل موجود ہوسکتا ہے اور یہ ایک سے زائد بھی ہوسکتے ہیں۔ اس بات میں کتنی حقیقت ہوسکتی ہے اس کا اندازہ انوشکا شرما کی ہم شکل امریکی گلوکارہ کی تصاویر دیکھ کر کیا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا ایک ایسے پلیٹ فارم کا نام ہے جس میں ساری دنیا سمٹ آئی ہے اور کوئی چیز آنکھوں سے اوجھل نہیں ہوسکتی۔ اب امریکی گلوکارہ کی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصاویر ہی دیکھ لیں جن کی انوشکا شرما سے مماثلت نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا۔

سوشل میڈیا پر اس حد درجہ مماثلت کا چرچا امریکی گلوکارہ جولیا مائیکلس کی حالی ہی میں انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اپنی ایک نئی تصویر سے ہوا، اس تصویر میں پہلی ہی نظر میں انوشکا شرما لگ رہی ہیں یہاں تک کہ سوشل میڈیا صارفین دھوکا کھا گئے۔

julia

جولیا مائیکلس کی تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے انوشکا اور جولیا کی تصویروں کو جوڑ کر دلچسپ تبصرے شروع کردیئے۔

julia 2

کچھ کا خیال تھا کہ یہ تصویر انوشکا کی کسی آنے والی فلم کے انگریزی کردار کی ہے جب کہ کچھ نے تو جولیا کو انوشکا کی جڑواں بہن قرار دے دیا۔

Untitled-7

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔