رنویر سنگھ نے رنبیر کپور کو پسندیدہ اداکار قرار دے دیا

رنبیر کپور بہت ذہین اداکار ہیں اور بالی ووڈ میں اداکاروں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں، رنویر سنگھ


ویب ڈیسک February 06, 2019
رنبیر کا نام سن کر سب سے پہلے ذہن میں کیا خیال آتا ہے، صحافی کا رنویر سے سوال۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم 'گلی بوائے' کی تشہیر کے دوران رنویر سنگھ سے سوال پوچھا گیا کہ جب کوئی رنبیر کپور کا نام آپ کے سامنے لیتا ہے تو آپ کے ذہن میں سب سے پہلے کیا خیال آتا ہے۔ سب اس بات سے بھی باخوبی واقف ہیں کہ صحافی کا یہ سوال دپیکا پڈوکون سے منسوب تھا کیونکہ دپیکا ابتداء میں رنبیر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔

رنویر سنگھ نے صحافی کے سوال پر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑی خوبصورتی سے جواب دیا کہ رنبیر کپور ذہین بلکہ بہت ہی زیادہ ذہین اداکار ہیں اور وہ میرے پسندیدہ اداکار بھی ہیں، وہ بالی ووڈٖ میں پرکشش مردوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔

اس سے قبل رنویر سنگھ کہہ چکے ہیں کہ وہ رنبیر کے ساتھ کام کرنا ضرور چاہیں گے اور رنبیر کے ساتھ کام کرنا اچھا ہی تجربہ ثابت ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رنبیر اور دپیکا چار سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کیلیے تیار

واضح رہے کہ رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'گلی بوائے' میں رنبیر کپور کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم رواں ماہ ہی 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔