’گلی بوائے‘ میں رنویر سنگھ کا کردار منظرعام پر آگیا

رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘ میں مسلمان لڑکے کا کردار نبھائیں گے


ویب ڈیسک February 07, 2019
ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں رنویر بالکل ہی الگ انداز میں نظر آرہے ہیں فوٹوفائل

NEW DELHI: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اپنی آئندہ فلم ''گلی بوائے'' میں مسلمان لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے۔

اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ''گلی بوائے'' ریلیز سے قبل ہی بہترین تشہیری مہم کی وجہ سے مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔ رنویر سنگھ نے حال ہی میں ٹوئٹر پر فلم ''گلی بوائے'' میں اپنے کردار کی جھلک شیئر کرائی ہے۔ رنویر فلم میں ایک مسلمان لڑکے ''مراد'' کا کردار نبھارہے ہیں جس کا خواب ریپر بننا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عالیہ بھٹ نے حجاب کرنا شروع کردیا

تصویر میں رنویر سنگھ سر پر ٹوپی لگائے اور آنکھوں میں سرمہ لگائے بالکل ہی الگ انداز میں نظر آرہے ہیں ان کا منفرد روپ مداحوں میں بے حد مقبول ہورہا ہے اور پرستار ان کے روپ کو بے حد سراہ رہے ہیں۔



واضح رہے کہ ''گلی بوائے'' کی ہدایات معروف اداکار فرحان اختر کی بہن زویا اختر نے دی ہے جب کہ فلم کی کہانی ممبئی کے اسٹریٹ ریپر ڈیوائن اورنائزی کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔ فلم رواں ماں 14 فروری کو ریلیز کی جائے گی۔