پہلا ون ڈےآج ہوگا جنوبی افریقہ کی نگاہیں انگلینڈ کی ٹاپ پوزیشن پرمرکوز

پروٹیز اسی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکران سے نمبرون پوزیشن چھین سکتے ہیں


Sports Desk August 24, 2012
پروٹیز اسی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکران سے نمبرون پوزیشن چھین سکتے ہیں۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON: انگلینڈ اورجنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے پر مشتمل سیریز کا پہلا معرکہ جمعے کوکارڈف میں منعقد ہورہا ہے، سالانہ اپ ڈیٹ کے نتیجے میں ٹاپ پوزیشن پانے والی انگلش ٹیم کو میچ کے موقع پرآئی سی سی کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ شیلڈ پیش کی جائے گی۔

تاہم پروٹیز اسی مقابلے میں انگلینڈ کو شکست دیکران سے نمبرون پوزیشن چھین سکتے ہیں اورانھیں ٹی20 اورٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی بیک وقت سرفہرست ہونے والی پہلی ٹیم کا اعزاز مل سکتا ہے، تاہم اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے انھیں سیریزمیں3-2 یا اس سے بہتر نتائج پانا ہوں گے۔