سپریم کورٹ میں اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لئے مقرر

ویب ڈیسک  جمعـء 8 فروری 2019
اصغر عمل در آمد کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

اصغر عمل در آمد کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔   

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اصغر خان عمل درآمد کیس کی سماعت کے لیے 3 رکنی نیا بینچ تشکیل دیدیا ہے، تین رکنی بینچ میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل جب کہ کیس کی سماعت 11 فروری کو ہوگی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، ڈی جی ایف آئی اے اور تمام متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں جب کہ مرحوم اصغر خان کے ورثا کو بھی مقدمہ کی پیروی کے لیے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔