عثمان بزدار ایئرپورٹ پر بغیر پروٹوکول عام مسافروں کے ساتھ قطار میں لگ گئے

وزیراعلیٰ نے دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ کارڈ لیا


ویب ڈیسک February 09, 2019
وزیراعلیٰ بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے فوٹوفائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سعودی عرب روانگی کے لیے بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے اور عام مسافروں کے ساتھ قطار میں لگ گئے۔

وزیر اعلیٰ نے دیگر مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوکر اپنی باری کا انتظار کیا اور بورڈنگ کارڈ لیا، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے وزیر اعلیٰ سے مصافحہ بھی کیا۔