ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 9 فروری 2019
ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے۔ فوٹوانٹرنیٹ

ماہرہ خان کو یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں دیاگیاہے۔ فوٹوانٹرنیٹ

دبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اوربین الاقوامی اعزازاپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے ایشیا کی بااثر خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

تیسرے ڈسٹنکٹیوانٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈی آئی اے ایف اے) کا انعقاد گزشتہ روزدبئی میں کیا گیا۔ ماہرہ خان اس موقع پر آسمانی رنگ کے گاؤن میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔ ماہرہ خان کی ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  ماہرہ خان نے خوبصورتی میں کترینہ، عالیہ اور سونم کو مات دے دی

واضح رہے کہ ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول انتظامیہ اپنے اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ سے نوازتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔