مادھوری ڈکشٹ اور سری دیوی کے درمیان آخری ملاقات میں کیا ہوا؟

ویب ڈیسک  بدھ 13 فروری 2019
سری دیوی کی اچانک موت کے بعد احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے، مادھوری ڈکشٹ فوٹوفائل

سری دیوی کی اچانک موت کے بعد احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے، مادھوری ڈکشٹ فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کا احوال بتایا ہے۔

ناموربالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں سری دیوی کے ساتھ اپنی آخری ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے میں اور سری دیوی آخری بار ڈیزائنر منیش ملہوترا کی سالگرہ کی تقریب میں ملے تھے۔ سری دیوی تقریب میں اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اورخوشی کپور کے ساتھ آئی تھیں اور بہت خوش تھیں۔ اُس وقت کو یاد کرکے اس بات پر یقین کرنا آج بھی مشکل ہے کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یہ یقین کرنے میں عرصہ لگا کہ سری دیوی ہم میں نہیں رہیں

مادھوری ڈکشٹ نے مزید کہا کہ سری دیوی کی اچانک موت سے احساس ہوا کہ زندگی بہت مختصر ہے لہٰذا اس کا ہر دن بھرپور انداز میں گزارنا چاہیے اور اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ زندگی کا ہر لمحہ جینا چاہئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: آلوک ناتھ کا منافقت بھرا روپ دیکھ کرصدمے میں آگئی تھی

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اورسری دیوی 90 کی دہائی میں ایک دوسرے کی بہت بڑی حریف مانی جاتی تھیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کے درمیان اختلافات کی شدت ختم ہوتی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔