آلوک ناتھ کا منافقت بھرا روپ دیکھ کرصدمے میں آگئی تھی، مادھوری ڈکشٹ

ویب ڈیسک  جمعـء 8 فروری 2019
ان الزامات کے بعد ایسا لگا جیسے آپ ان لوگوں سے اتنے برسوں سے واقف ہی نہیں تھے، مادھوری ڈکشٹ فوٹوفائل

ان الزامات کے بعد ایسا لگا جیسے آپ ان لوگوں سے اتنے برسوں سے واقف ہی نہیں تھے، مادھوری ڈکشٹ فوٹوفائل

ممبئی: نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ کے ’’سنسکاری بابوجی‘‘ آلوک ناتھ پر لگنے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پراپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یہ تمام خبریں سن کر صدمے سے دنگ رہ گئی تھیں۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حال ہی میں ’’می ٹو‘‘ مہم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلوک ناتھ پرجنسی ہراسانی کے الزامات سن کروہ صدمے سے دنگ ہوگئی تھیں۔ مادھوری ڈکشٹ نے آلوک ناتھ کے منافقت بھرے روپ اور دہرے معیار پر کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب اس طرح کی چیزیں سامنے آتی ہیں تو آپ صدمے کا شکارہوجاتے ہیں کیونکہ آپ ان لوگوں کواتنے برسوں سے ذاتی طور پر جانتے ہیں اور اچانک آپ ان کے بارے میں اس طرح کی خبریں پڑھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارتی خاتون پروڈیوسر کا اداکار آلوک ناتھ پر زیادتی کا الزام

اداکارہ نے کہا کہ ان الزامات کے بعد ایسا لگا جیسے آپ ان لوگوں سے اتنے برسوں سے واقف ہی نہیں تھے۔  یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے ایک انسان کے دوروپ ہوں اور اس چیز نے مجھے صدمے سے دنگ کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘ مہم کا آغازہوا تھا جس کے تحت بالی ووڈ میں کام کرنے والی کئی خواتین نے اپنے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی اوربدسلوکی پر آواز اٹھائی تھی۔ بالی ووڈ میں ’’سنسکاری بابوجی‘‘ کے نام سے مشہور اداکار آلوک ناتھ پر بھی پروڈیوسر اور مصنفہ ونتا نندا نے الزام لگایا تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’سنسکاری بابو جی‘ پہلی عدالتی جنگ ہار گئے

یاد رہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اورآلوک ناتھ نے ماضی کی سپر ہٹ فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم میں مادھوری نے آلوک ناتھ کی بہو کا کردار نبھایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔