دہشتگردی تو بھارت میں بھی ہے اکشے کمار

دہشتگردی ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں، اداکار


ویب ڈیسک February 18, 2019
اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے

بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا ذکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پراکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پلوامہ حملہ، انوپم کھیرنے بھی سدھو کے لیے دل کی بھڑاس نکال دی


اداکارنے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔

https://twitter.com/ayeshakhalid7/status/1097364970751385602

واضح رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جاچکی ہے۔

 

مقبول خبریں