کرینہ کپور کی پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
کرن جوہر کے شو میں دونوں اداکاراؤں کے درمیان دلچسپ مکالمے دیکھنے میں آئے۔ فوٹو: فائل

کرن جوہر کے شو میں دونوں اداکاراؤں کے درمیان دلچسپ مکالمے دیکھنے میں آئے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ماضی نہ بھولنے کی تلقین کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈسٹری کے معروف فلمساز و ہدایتکار کرن جوہرکے مقبول ترین شو ’کافی ود کرن‘ کی نئی قسط کا پرومو جاری کیا گیا۔ نئی قسط میں بطور مہمان کرینہ کپور اور پریانکا چوپڑا نے شرکت کی اور اس دوران دونوں اداکاراؤں کے درمیان دلچسپ مکالمے دیکھنے میں آئے۔

پرومو میں دکھایا گیا کہ شو کے میزبان کرن جوہر نے پریانکا چوپڑا  سے سوال کیا کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ ورون دھون کے ساتھ کون ڈیٹ کر رہا ہے جس پر اداکارہ نے انکار کیا لیکن یہ بات کرینہ کپور کو حیران کن گزری اور فوری پریانکا کو کہا کہ کیا مطلب ہے کہ  نہیں جانتی کہ کون ورون کے ساتھ ڈیٹ کر رہا ہے۔

کرینہ کپور کے اس بیان پر پریانکا نے ایک بار پھر انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں واقعی نہیں جانتی جس پر کرینہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب تم صرف ہالی ووڈ اداکاروں کو جانتی ہو اور ہمیں بنا رہی ہو کہ ’کون ہے وہ‘ ساتھ ہی کرینہ نے تنبیع کرتے ہوئے کہا کہ اپنا ماضی کبھی نہیں بھولنا۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا چند سالوں سے ہالی ووڈ کی مشہور سیریز ’کوانٹیکو‘ میں مصروف تھیں بعد ازاں وہ امریکہ گلوکار نک جونز کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔