وزیراعظم کا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 18 فروری 2019
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جائے گا، ذرائع (فوٹو: فائل)

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جائے گا، ذرائع (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رواں ہفتے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جائے گا جس  کی صدارت وزیراعظم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف اور دیگر سروسز، حساس اداروں کے سربراہ اور دیگر سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے جب کہ وزیر خزانہ ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ  اور وزیر مملکت داخلہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یہ پڑھیں : عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت

اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا اور حکام دفتر خارجہ کلبھوشن یادیو کیس پر بریف کریں گے جب کہ بھارت کے پلوامہ ڈرامے اور اس سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہو گا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال، افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا،  کمیٹی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر بھی گفتگو ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔