- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
پاکستان اور FATF کے 4 روزہ مذاکرات کا پیرس میں آغاز
اسلام آباد: پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF)کے درمیان 4 روزہ مذاکرات پیر کو پیرس میں شروع ہوگئے ہیں۔
پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان شروع ہونے والے 4 روزہ مذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت وفاقی سیکریٹری خزانہ عارف احمد خان کررہے ہیں جو گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پیرس پہنچے۔ وفد میں نیکٹا، ایف آئی اے، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سمیت دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلوانے کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تحت وفاق کیلیے مقرر کردہ تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں تاہم صوبوں سے متعلق کچھ اہداف حاصل نہیں ہوسکے ہیں۔
حکومت نے ایف اے ٹی ایف کیلیے تیارکردہ فنکشنل اسٹریٹجی پیرس میں شروع ہونیوالے مذاکرات میں پیش کر دی ہے جس پر اگلے 3روز تک مزید بات چیت ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔