کھیل کے میدان آباد کرنے کیلیے پاکستانی وفد سعودی عرب کا دورہ کرے گا

ذوالفقار بیگ  منگل 19 فروری 2019
پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقات کرکے نئے مصوبوں کے بارے پلان تیار کرے گا۔ فوٹو: فائل

پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقات کرکے نئے مصوبوں کے بارے پلان تیار کرے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بین القوامی معیارکی اسپورٹس کی سہولیات کے حوالے سے 3رکنی وفد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

سعودی عرب کے وژن2030 کے تحت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں بین القوامی معیارکی اسپورٹس کی سہولیات کے حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا 3رکنی وفد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ پاکستانی وفد سعودی حکام سے ملاقات کرکے نئے مصوبوں کے بارے پلان تیار کرے گا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا موقع ہے سعودی ولی عہد نے پاکستان میں خطیر رقم کی سرمایہ کا آعلان کیا ہے ہر شعبے میں ترقی کے ثمرات عوام کو نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔