اسلام آباد: ڈرائیور لیس گاڑی کی پولیس موبائل کو ٹکر، ویڈیو وائرل، نوجوان گرفتار

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان یونیورسٹی کا طالبعلم ہے


ویب ڈیسک August 31, 2026

اسلام آباد میں ڈرائیور لیس گاڑی چلانے کے تجربے کے دوران پولیس موبائل سے ٹکر مارنے کے معاملے میں گاڑی کو آٹومیٹ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان یونیورسٹی کا طالبعلم ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

پولیس نے گاڑی کو آٹومیٹ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔

 آٹومیٹ کی گئی گاڑی بغیر ڈرائیور کے چلتے ہوئے پولیس کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔