نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا ، فیاض الحسن چوہان

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
پنجاب حکومت نے فرمائش پر نواز شریف کے لیے 5 بورڈ بنائے ،فیاض الحسن چوہان فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے فرمائش پر نواز شریف کے لیے 5 بورڈ بنائے ،فیاض الحسن چوہان فوٹو: فائل

 لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ آل شریف کس طرح نواز شریف کی بیماری پر سیاست کر رہی ہے، نواز شریف کی بیماری پر مسلسل واویلا مچایا گیا ، پہلے اسپتال پھر جیل اور پھر دوبارہ اسپتال میں لے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے آل شریف کی فرمائش پر 5 بورڈ بنائے ، تمام میڈیکل بورڈ ز میں ان کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہم نے نوازشریف کا مذاق نہیں اڑایا بلکہ انہوں نے اپنا مذاق خود بنایا، نواز شریف کو کارڈیالوجی وارڈ لایا گیا مگر 3 سے 4 کمرے دیکھنے کے بعد انہیں گائناکالوجی میں کمرہ پسند آیا، نواز شریف کا دل اور دماغ پاکستان میں نہیں لگ رہا ، ان کا دل دماغ لندن اور سرور پیلس میں لگتا ہے، لگتا ہے شائد لندن فلیٹس میں ان کی طبعیت زیادہ بہتر ہو سکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔