مریض کے پیٹ سے دو کلو وزنی پتھر اور سکے برآمد

ویب ڈیسک  بدھ 20 فروری 2019
جنوبی کوریا میں ایک شخص کے پیٹ سے سکے، پتھر اور بوتل کے ڈھکن برآمد جن کا مجموعی وزن دو کلوگرام سے بھی زیادہ ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل

جنوبی کوریا میں ایک شخص کے پیٹ سے سکے، پتھر اور بوتل کے ڈھکن برآمد جن کا مجموعی وزن دو کلوگرام سے بھی زیادہ ہے۔ فوٹو: ڈیلی میل

جنوبی کوریا: شمالی کوریا کے ایک شخص نے کئی برس قبل اپنی اداسی دور کرنےکے لیےالم غلم اشیا کھانی شروع کردی اور اب پیٹ کےدرد کی شکایت پر ان کےپیٹ سے ساڑھے چار پونڈ یا دو کلوگرام وزنی سکے، بوتل کے ڈھکنے اور دیگر اشیا برآمد ہوئی ہیں۔

ابتدائی اسکین اور ایکسرے سے معلوم ہوا کہ 54 سالہ شخص کے پیٹ میں جگہ جگہ سکّے اور بوتل کے ڈھکنے بھرے ہیں اور بہت مشقت کے بعد اس کا پیٹ صاف کیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق سیئول سے کچھ دور گویانگ کے علاقے سے اس شخص کو پیٹ کے درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا تو وہ درد سے تڑپ رہا تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ وہ ڈپریشن کا شکار ہے اور دوا کے ساتھ ساتھ اپنا ذہنی تناؤ دور کرنے کے لیے سکے اور ڈھکنے نگلتا رہا اور کبھی کبھار اس نے گول پتھر بھی کھائے۔

ماہرین نے پہلے سکے ٹیوب (گیسٹرواسکوپی) کے ذریعے نکالنے کی کوشش کی لیکن کچرے کی بڑی مقدار کی وجہ سے ایک ایک کرکے تمام کاٹھ کباڑ نکالا گیا اور اس کی تفصیل امریکن جرنل آف میڈیکل کیس میں شائع ہوئی ہیں۔ اس طویل آپریشن میں کئی گھنٹے لگے اور مریض کو 9 روز تک ہسپتال میں رکھا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔