ایف سی تعیناتی کی مدت میں 6 ماہ توسیع کی منظوری

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
 ایف سی امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مقررہ مدت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل

ایف سی امن وامان برقرار رکھنے کے لئے مقررہ مدت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان۔ فوٹو: فائل

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ توسیع کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ سمیت صوبے کے بعض دیگر اضلاع میں  فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کی تعیناتی کی مدت میں مزید چھ ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے بجھوائی گئی سمری پر یہ منظوری یکم جنوری 2019ء سے 30 جون 2019ء تک کی مدت کے لیے دی ہے۔

وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد ایف سی امن وامان برقرار رکھنے کے لیے مقررہ مدت تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔