مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اجاگر کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک

ویب ڈیسک  منگل 19 فروری 2019
ڈاکٹر فیصل کلبھوشن یادیو اور کشمیریوں پر ظلم سے متعلق آگاہی فراہم کررہے تھے (فوٹو: فائل)

ڈاکٹر فیصل کلبھوشن یادیو اور کشمیریوں پر ظلم سے متعلق آگاہی فراہم کررہے تھے (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: کشمیریوں پر ظلم اور کلبھوشن یادیو کی خبریں دینے پر دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق ٹویٹر انتٖظامیہ نے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ ڈاکٹر فیصل اپنے اکاؤنٹ سے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق پل پل کی خبریں دے رہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ساتھ ہی وہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے سے متعلق بھی آگاہی فراہم کرتے تھے امکان ہے کہ ان ہی عوامل کی بنا پر اکاؤنٹ معطل کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔